سعودی عرب کا جوہانبسرگ میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر جنوبی افریقہ سے تعزیت
پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے بارہ بچوں سمیت 74 افراد ہلاک ہوئے ( فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب نے جوہانسبرگ کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 74 افراد کی ہلاکت اور 50 کے زخمی ہونے پر جنوبی افریقہ کی حکومت سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ اس مشکل وقت میں جنوبی افریقہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔
سعودی عرب نے جوہانسبرگ کی عمارت میں لگنے والی آگ کے متاثرین، جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزارت نے کہا کہ ’سعودی عرب اس ہولناک تباہی میں جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت کررہی ہے‘۔
یاد رہے کہ پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے بارہ بچوں سمیت 74 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ واضح نہیں ہے۔