Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایروگلف کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرے کی تلاش جاری

ہیلی کاپٹر نے المکتوم انٹرنینشل ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
متحدہ عرب امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
جمعے کو ایک بیان میں ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ یہ ایروگلف کا ہیلی کاپٹر تھا جو دبئی کے ساحل سے پرے سمندر میں گر گیا۔
ہیلی کاپٹر نے المکتوم انٹرنینشل ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی۔
جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ’بیل 212 ہیلی کاپٹر کا ایک پائلٹ مصری جبکہ دوسرے کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا۔‘
اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا ہے تاہم ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا دوسرے کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کی تحقیق کے لیے متعلقہ ٹیم بھی جائے حادثہ پہنچ گئی ہے۔‘
بیان میں شہریوں اور مقیمین پر زور دیا گیا کہ’ وہ سرکاری چینلز سے ملنے والی اطلاعات حاصل کریں اور افواہوں سے گریز کیا جائے‘۔

شیئر: