اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کو کیسے بحال کریں؟
جمعرات 14 ستمبر 2023 5:27
سسٹم میں ڈیلیٹ ہو جانے والی فائلز بظاہر تو سامنے نہیں آتیں مگر کسی اور مقام پر منتقل ہو جاتی ہیں (فوٹو: پکسابے)
اگر آپ نے غلطی سے ایسے پیغامات ڈیلیٹ کر دیے ہیں جن کی آپ کو ضرورت ہے تو پریشان مت ہوں۔ اب ایسے طریقے بھی موجود ہیں جن کے ذریعے آپ ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کو دوبارہ بحال کر سکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ فون سسٹم پر پیغامات
تاحال اینڈرائیڈ سسٹم کے پاس اپنا سسٹم وائیڈ ری سائیکل بن نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر اینڈرائیڈ فونز بطور ڈیفالٹ گوگل میسجز استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے جب بھی آپ اپنا کوئی ڈیٹا غلطی سے حذف کر بیٹھتے ہیں تو اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے درست وقت پر صحیح کارروائی کرتے ہوئے دبارہ حاصل کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔
اینڈرائیڈ پر ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنا
جب بھی آپ اینڈرائیڈ سسٹم والے فون سے کسی بھی چیز کوڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ مکمل طور پر حذف نہیں ہوتی بلکہ سسٹم میں کہیں اور سٹورہو جاتی ہے جب تک اسے مکمل حذف نہ کیا جائے۔
سسٹم میں ڈیلیٹ ہو جانے والی فائلز بظاہر تو سامنے نہیں آتیں مگر کسی اور مقام پر منتقل ہو جاتی ہیں۔ جب آپ مزید ڈیٹا سٹور کرتے ہیں تو نیا ڈیٹا ان کی جگہ لے لیتا ہے۔
اینڈرائیڈ پرحذف شدہ فائل کو کیسے بحال کریں؟
اگرآپ کسی بھی حذف شدہ فائل کو فوری بحال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے وقت بے حد اہم ہوتا ہے۔ اگر غلطی سے کوئی فائل آپ سے ڈیلیٹ ہوگئی ہو تو فوری طور پر اپنے فون کو’فلائٹ موڈ‘ پر کریں تاکہ مزید پیغامات سٹور نہ ہو سکیں۔
۔مخصوص ایپلیکیشن جو ڈیٹا ریکوری کے لیے ہے اسے استعمال کرتے ہوئے اپنا حذف شدہ ڈیٹا یا فائلز کو دوبارہ سسٹم میں سیو کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر فون پروگرام کے ذریعے ڈیلیٹ فائلز کی بحالی
اپنے پرسنل کمپیوٹرپر ’ایف او این ای‘ پروگرام ڈاؤن لوڈ کریں۔ اپنے اینڈرائیڈ فون پر یو ایس بی ڈیبگنگ کو فعال کریں۔ فون کو یو ایس بی کیبل کے ذریعے کمپیوٹرسے منسلک کر دیں۔ ڈاکٹر فون کے پروگرام کو سیٹ کریں اور مطلوبہ ڈیٹا کو بحال کرنے کی کمانڈ دیں۔
پروگرام فون سے حذف ہونے والے مطلوبہ ڈیٹا کو تلاش کر کے اسے ری سٹورکرنے کا کا م شروع کر دے گا۔ مطلوبہ ڈیٹا دیکھنے پر اسے ری سٹور کر لیا جائے۔
پیغامات کو ڈیلیٹ ہونے سے کیسے بچائیں؟
اینڈرائیڈ سے پیغامات کو ڈیلیٹ ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے آپ کو ہمہ وقت اپنے میسجز کا بیک اپ لیتے رہنا چاہیے تاکہ وہ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہونے سے محفوظ رہیں۔
گوگل ڈرائیو کی سیٹنگ کا طریقہ
۔ اپنے فون پرسیٹنگ کے آپشن کو کلک کریں
۔ فون کی سکرین پر گوگل کے آئی کان کو کلک کریں
۔ اضافی احتیاطی نسخے پر کلک کریں
۔ احتیاطی نسخے کو گوگل ڈرائیو پر آپریٹ کریں
اس طرح آپ کی گوگل ڈرائیو فعال ہوجائے گی اور آپ کا ڈیٹا بھی اس میں سیو ہوتا رہے گا۔