Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دو ریکروٹنگ ایجنسیوں کے پرمٹ کیوں منسوخ  ہوئے

وزارت کی کوشش ہے تمام ریٹروٹنگ ایجنسیاں قوانین کی پابندی کریں (فوٹو: وام)
وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے قانونی خلاف ورزیوں پر دو ریکروٹنگ ایجنسیوں کے پرمٹ منسوخ کیے ہیں۔
 امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق وزارت افرادی قوت واماراتائیزیشن ملک میں ریکروٹنگ ایجنسیوں کی سروس منظم کرنے اور ڈسپلن میں لانے کے لیے  کام کررہی ہے۔
وزارت کی کوشش ہے کہ تمام ریٹروٹنگ ایجنسیاں امارات میں رائج قوانین کی پابندی کریں۔ 
وزارت نے اپنے بیان میں بتایا کہ’ شما المھیری ریکروٹنگ ایجنسی کا پرمٹ منسوخ کیا گیا۔ اس کا دفتر دبئی میں ہے۔ اسی طرح البرق ریکروٹنگ ایجنسی کا پرمٹ بھی کینسل کیا گیا ہے جس کا دفتر عجمان میں ہے‘۔
دونوں ایجنسیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ ’وہ اپنےعملے کے واجبات  اور سروس حاصل کرنے والوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں‘۔
’دونوں ایجنسیوں کے مالکان سے پرمٹ منسوخ ہونے کی تاریخ  تک مقررہ فیسوں اور جرمانوں کی وصولی کی ہدایت بھی کی گئی ہے‘۔ 

شیئر: