Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے پہلا امدادی طیارہ لیبیا پہنچ گیا

’ریاض سے بنغازی روانہ ہونے والے طیارے میں 90 ٹن امدادی سامان ہے‘ ( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سعودی عرب سے پہلا امدادی طیارہ لیبیا کے شہر بن غازی پہنچ گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بن غازی  بھیجے والے طیارے میں 90 ٹن امدادی سامان ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ ’امدادی سامان میں خشک راشن، خیمے اور مختلف قسم کے طبی آلات موجود ہیں‘۔
’یہ امدادی سامان کنگ سلمان سینٹر کے اہلکار لیبیا کے ہلال احمر کے حوالے کریں گے‘۔
قبل ازیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا تھا کہ ’لیبیا کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سنیچر16 ستمبر سے شروع  ہوگی اور یہ دو ماہ تک جاری رہے گی‘۔
’امدادی اشیا میں فوڈ، رہائش کے لیے استعمال ہونے والی چیزیں ترجیحی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی‘۔ 

شیئر: