کویتی وزارت خزانہ کا سسٹم ہیک کرنے کی کوشش
’ہیکنگ کی کوشش کا پتہ چلتے ہی ماہرین نے وائرس کو معطل کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اس کے سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش اتوار اور پیر کی درمیانی شب فجر کے وقت کسی وائرس کے ذریعہ کی گئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہیکنگ کی کوشش کا پتہ چلتے ہی ماہرین نے وائرس کو معطل کردیا ہے‘۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ’ہیکنگ کی کوشش سے وزارت کا سسٹم متاثر نہیں ہوا جبکہ وزارت میں کام معمول کے مطابق چل رہا ہے‘۔
’ہیکنگ کی کوشش سے تنخواہوں کا نظام متاثر نہیں ہوگا اور تمام سرکاری ملازمین کو وقت پر تنخواہ کی ترسیل کردی جائے گی‘۔