اماراتی خلا باز سلطان النیادی کی بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپسی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
عرب نیوز کے مطابق پیر کو ابوظبی ایئرپورٹ پہنچنے پر امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے سلطان النیادی کا خیرمقدم کیا۔
سلطان النیادی طویل مدتی خلائی مشن پر جانے والے پہلے عرب خلا باز ہیں۔ وہ بین الاقوامی خلاف سٹیشن پر چھ ماہ گزارنے کے بعد پیر کو وطن واپس پہنچے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر کیا کھا رہے ہیں؟
Node ID: 768056
-
اماراتی خلا باز سلطان النیادی کی خلائی سٹیشن سے واپسی میں تاخیر
Node ID: 792506
-
امارات کے خلاباز سلطان النیادی گھر واپسی کے سفر پر روانہ
Node ID: 792846
سلطان النیادی نے 4 سمتبر کو خلا سے واپسی کے بعد فلوریڈا میں وقت گزارا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ، معائنہ اور ڈی بریفنگ ہوئی۔
امارات کے خلاباز سلطان النیادی ناسا کے خلاباز اسٹیفن بوون، ووڈی ہوبرگ، رکوسموس آندرے اور فیڈیایف کے ساتھ رواں برس 2 مارچ کو فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
انہوں نے وطن واپسی کے قبل ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’خلا سے زمین پر واپسی کے بعد اب وطن واپسی کا وقت ہے۔ دار زاید میں آپ سے ملاقات ہو گی۔‘
صدرشیخ محمد بن زاید نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے اپنے بھائی محمد بن راشد کے ساتھ مل کر اماراتی خلا باز سلطان البنیادی کی وطن واپسی کی خوشی منانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ امارات کے عوام اس کی یادگار کامیابی پر فخر سے متحد ہیں جس نے خلائی تحقیق کے ہمارےعزائم کو مزید آگے بڑھایا ہے۔‘
I was honoured to join my brother Mohammed bin Rashid to celebrate the homecoming of our astronaut Sultan Al Neyadi. The people of the UAE are united in pride for his remarkable achievement, which has further advanced our nation’s space exploration ambitions. pic.twitter.com/mYUuLEr3Td
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) September 18, 2023