Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنی لیونی اور رندیپ پھر اشتہار میں

ممبئی .... اداکار رندیپ ہڈا اور اداکارہ سنی لیونی پھر سے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ سنی اور رندیپ کو مغربی ایشیاکے ایک فیشن ریٹیلر اسپلیش فیشن نے ہندوستان میں کاروبار کیلئے مناسب چہر ے کے طورپر منتخب کیا ہے۔برانڈ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یکم جولائی سے شروع ہورہے اس برانڈ کے اشتہار میں اداکار رندیپ ہڈا نظر آئیں گے۔رندیپ نے کہا کہ وہ ہندوستان میں اس برانڈ کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متوجہ کرنے اور انہیں اچھا دکھنے اور محسوس کرنے کیلئے مستقبل میں اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے۔ سنی لیونی نے کہاکہ وہ اسپلیش جیسے ایک عالمی برانڈ کے ساتھ وابستہ ہوکر اور ہندوستان میں ان کی نمائندگی کرکے بہت ہی فخر محسوس کررہی ہیں۔ان کے فیشن اور کام کرنے کی اخلاقیات دونوں نے ہی مجھے متاثر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسپلیش مغربی ایشیا کا اہم فیشن ریٹیلر اور لینڈمارک گروپ کا حصہ ہے اور مشرقی وسطی، ہندوستان، پاکستان، سری لنکا اور افریقہ میں ایک بڑی کمپنی ہے۔ سنی اور رندیپ اس سے پہلے فلم جسم 2 میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔ بطور اداکارہ سنی نے اسی فلم سے بالی وڈ ڈیبو کیا تھا۔

شیئر: