سعودی عرب مسٹر ورلڈ کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا
جمعرات 28 ستمبر 2023 12:02
’الخبر میں منعقد ہونے والے مقابلے ہفتے تک جاری رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب مسٹر اینڈ مسز ورلڈ کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا جن کا آغاز کل جمعہ کو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ فیڈریشن فار باڈی بلڈنگ کے تحت الخبر میں منعقد ہونے والے مقابلوں سعودی فیڈریشن فار باڈی بلڈنگ کے تعاون منعقد ہوں گے۔
مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لانے والے سعودی باڈی بلڈروں کو قومی ٹیم کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
الخبر میں منعقد ہونے والے مقابلے ہفتے تک جاری رہیں گے جن میں 65 کلو گرام، 75 کلو گرام کے علاوہ نوجوانوں کے درمیان بھی مقابلے ہوں گے۔