Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روم میں سعودی ولیج کی سرگرمیوں کا اختتام

’یوم الوطنی کی مناسبت سے قائم کیا جانے والے سعودی ولیج میں متعدد سرگرمیاں پیش کی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
اٹلی کے دار الحکومت روم میں یوم الوطنی کی مناسبت سے قائم کیا جانے والا سعودی ولیج اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولیج اٹلی میں سعودی سفارتخانے اور وزارت تعلیم کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔
اٹلی میں سعودی ثقافت اور تہذیب کے علاوہ تاریخی اور سیاحتی مقامات کے تعارف کے لیے قائم کئے جانے والے ولیج میں متعدد سرگرمیاں ہوئیں۔
سعودی ولیج آنے والوں کی کھجور اور سعودی قہوہ سے ضیافت کی گئی جبکہ اٹلی زبان میں متعدد کتابچے تقسیم کئے گئے۔
ولیج کے تحت عرب روایتی مشاعرہ بھی رکھا گیا جبکہ متعدد سعودی اور اٹلی کے مفکروں نے مقالے پیش کئے۔
 
 

شیئر: