شاہ سلمان مرکز کی شام، یمن، افغانستان اور تنزانیہ میں امدادی سرگرمیاں
شام میں گرم کپڑوں کی تقسیم کےلیے ایک سول سوسائٹی سے معاہدہ کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شام کی شمال مغربی کشمنریوں ادلب اور حلب میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں گرم ملبوسات کی خریداری کے کوپن اور امدادی سامان کی تقسیم کے لیے ایک سول سوسائٹی سے معاہدہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق معاہدے کے تحت 6.4 ملین ریال مالیت کے سامان سے 4 لاکھ 20 ہزار 700 افراد کو فائدہ ہوگا۔
شاہ سلمان مرکز معاہدے کے تحت مختلف سامان فراہم کرے گا۔ سامان کا انتخاب زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔
اس پروگرام سے 63 ہزار سے زیادہ خاندانوں کے 3 لاکھ 82 ہزار 200 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
متاثرہ خاندانوں میں گرم ملبوسات خریدنے کے لیے کوپن دیے جائیں گے وہ اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق ملبوسات خرید سکیں گے۔
شاہ سلمان مرکز نے یمنی کمشنری حجہ کے میدی ضلع میں الجعدۃ ہیلتھ سینٹر کلینکس کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی ہیں جن سے 17 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز نے افغان صوبے غزنی کے ضلع خوجیانی میں سیلاب زدہ خاندانوں کو 500 فوڈ باسکٹس فراہم کیں۔
علاوہ ازیں خوست صوبے میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں جن سے چھ ہزار افغانیوں کو فائدہ ہوا۔
لبنان کی کمشنری البقاع کے عرسال قصبے میں کھجوروں کے دو ہزار کارٹن تقسیم کرائے گئے۔ دس ہزار افراد کو فائدہ ہوا۔
شاہ سلمان مرکز نے اقوام متحدہ کے ماتحت خوراک تنظیم ’الفاو‘ کے ساتھ مشترکہ پروگرام کے نفاذ کا معاہدہ کیا ہے۔
اس کے تحت تنزانیہ کے دارالحکومت میں کھجوروں کے تین ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ مقامی کاشتکاروں کو ٹریننگ دی جائے گی۔
دارالحکومت کے قریبی علاقوں میں بے کار زمینوں کو کاشت کے قابل بنایا جائے گا۔ اس پروگرام سے سولہ ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔