Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھگڑے میں دو شہری ہلاک اور دو زخمی، ملوث افراد گرفتار

’ملوث تمام افراد کی شناخت حاصل کرکے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان سے تفتیش جاری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک ہوئے  جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’تمام ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’الخرج میں متعدد افراد کے درمیان لڑائی ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔‘
’واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی تو معلوم ہوا کہ دو افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘۔
’جھگڑنے والے دو فریقوں میں ایک شخص نے مخالف فریق کو گاڑی سے ٹکر ماری جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا ہے‘۔
’واقعے میں ملوث تمام افراد کی شناخت حاصل کرکے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
پولیس کے مطابق ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے جس نے سائبر کرائم کا ارتکاب کیا ہے۔‘

شیئر: