فالکن میلے میں اب تک 10 لاکھ ریال کا کاروبار
اتوار 15 اکتوبر 2023 9:40
’ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دو باز 73 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں منعقد میلے میں اب تک 10 لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں گزشتہ 6 دن سےبازوں کی نیلامی جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دو باز 73 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ بازوں کی نیلامی کی تمام کارروائی فالکن کلب کے سوشل اکاؤنٹس پر براہ راست دکھائی جاتی ہے۔
میلے میں بازوں کا شوق رکھنے والے سعودی شہریوں کے علاوہ خلیجی ممالک اور یورپ و امریکہ سے بھی لوگ شریک ہیں۔