Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں چار اسرائیلی شہریوں پر چاقو سے حملے کی تردید

دبئی پولیس کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں (فائل فوٹو عاجل)
متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے چار اسرائیلی شہریوں پر چاقو سے حملے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی گورنمنٹ کے میڈیا آفس نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں دبئی میں چار اسرائیلی شہریوں پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ’تمام لوگوں کی سلامتی اور امن امارات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘ 
دبئی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ گمراہ کن خبروں اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں اور سرکاری ذرائع سے درست معلومات حاصل کیا کریں۔ 
یاد رہے کہ امارات میں جعلی خبریں پھیلانا ایک سنگین جرم ہے جس پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

شیئر: