جازان میں موسلادھار بارش، سکول بند رکھنے کا فیصلہ
’کل ہونے والی بارش کا بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے کوئی تعلق نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں کل اتوار کو موسلادھار بارش اور آج پیر کو مطلع ابر آلود ہونے کے باعث سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم جازان نے کہا ہے کہ ’تمام سکولوں میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’کل اتوار کو جازان میں 22.7 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’کل ہونے والی بارش کا بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے کوئی تعلق نہیں‘۔
واضح رہے کہ موسلادھار باعث کے باعث جازان میں دن کے وقت تاریکی چھاگئی تھی۔