Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض فیشن شو میں سعودی ڈیزائنرز کی تخلیقات کی نمائش

یہ فیشن ڈیزائننگ کی پہلی نمائش ہے جس میں ٹیکنالوجی اور فیشن کو یکجا کیا گیا تھا (فوٹو: عرب نیوز)
ریاض فیشن ویک میں فیشن ڈیزائنر سے منسلک 'تصور نمائش' کو پہلی بار سنیپ چیٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے پانچ نمایاں فیشن ڈیزائنر برانڈز اے آر اے ایم ڈیزائنز، اتولییہ حکایات، حندامے، کاف از کاف اور عبادیہ نے نمائش میں حصہ لیا۔ 
فیشن ڈیزائنرز کی یہ نمائش 21 سے 24 اکتوبر تک ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں منعقد کی گئی۔
سعودی عرب میں سنیپ چیٹ کے سی ای او عبداللہ الحمادی نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں فیشن ڈیزائننگ کی اپنی نوعیت کی یہ پہلی نمائش ہے جس میں ٹیکنالوجی اور فیشن کی دنیا کو یکجا کیا گیا۔
عبداللہ الحمادی نے بتایا کہ 'تصور نمائش' میں آنے والوں نے پانچوں سعودی ڈیزائنرز کے سٹالز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیکنالوجیز کے ساتھ ڈیزائنرز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ 

نمائش میں اتولییہ حکایات کے ایریا میں فرانسیسی ٹوائل فیبرک متاثر کن تھا جسے برانڈ کی جمالیات سے مماثلت کے طور پر سیاہ اور سفید رنگ میں سجایا گیا۔
فیشن ڈیزائنرز نے سنیپ چیٹ کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے تصور نمائش کے لیے خصوصی طور پر پیلے رنگ کا انتخاب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'تصور نمائش' میں ہماری شرکت بعض سعودی پہلوؤں کو نمایاں کرتی ہے۔ اس میں آباؤاجداد کی کہانیاں شامل ہیں جو ہم سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔
نمائش میں موجود اتولییہ حکایات کے مالکان عالیہ اور عبیرعریف نے بتایا کہ نمائش میں اپنے ایریا کو ہم نے پرانے جدہ کے انداز میں ڈیزائن کیا ہے۔

ریاض فیشن ویک میں اے آر اے ایم ڈیزائنز کا پورشن نجد کے علاقے سے متعلق ایک قدیم سعودی گھر سے مشابہت رکھتا ہے جس میں ڈیزائنر کی جانب سے بکھیرے گئے متحرک رنگ ورثے کو اجاگر کرنے کی کوشش کے طور پر استعمال کیے گئے۔
اے آر اے ایم ڈیزائنز کی مالکہ عروہ العماری نے بتایا کہ نمائش میں شامل یہ حصہ سعودی ثقافت سے مشابہہ ہے جسے نجد کے دروازوں اور کھڑکیوں کے انداز میں سجایا گیا۔

شیئر: