Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے اور وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی کون ہیں؟

پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا کی ٹیم پانچ میچ کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک 23 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور یہ میگا ایونٹ اب فیصلہ کُن مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سیمی فائنلز کی صورت حال واضح ہونا شروع ہوجائے گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا کی ٹیم پانچ میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پانچ ہی میچ کھیل کر آٹھ پوائنٹس لینے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہے، تاہم نیٹ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے یہ تیسرے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا نے اب تک ورلڈ کپ میں چار میچز کھیلے ہیں اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان پانچ کھیلنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
ورلڈ کپ 2023 میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹزز میں پہلا نمبر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک کا ہے جو میگا ایونٹ میں 407 رنز بنا چکے ہیں۔
اس فہرست میں 354 رنز کے ساتھ دوسرا نمبر انڈیا کے وراٹ کوہلی کا ہے جبکہ انڈیا کے ہی روہت شرما 311 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے محمد رضوان نے اب تک ورلڈ کپ میں 302 رنز بنائے ہیں اور وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کے مِچل سینٹنر 12، سری لنکا کے دلشان مدھو شانکا 11، انڈیا کے جسپریت بمراہ 11، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 10 اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

شیئر: