سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت انصاف میں 109 ججوں کی ترقی و تقر کا فرمان جاری کیا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ’ ججوں کی ترقی و تقرر کے نئے شاہی فرمان سے عدالتی عمل میں مزید بہتری آئے گی۔ اس سے عدالتی عمل میں تیزی اور آسانی پیدا ہوگی‘۔