سعودی گیمز 2023 کے مقابلے کہاں کہاں ہوں گے؟
ہفتہ 28 اکتوبر 2023 12:25
26 نومبر سے شروع ہونے والے کھیلوں کے لیے 31 مقامات کا تعین کرلیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ سعودی گیمز 2023 کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا اور یہ 10 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گیمز 2023 کی انتظامیہ نے مختلف کھیلوں کے لیے 31 مقامات کا تعین کرلیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں 16 مختلف کھیل منعقد ہوں گے جن میں باسکٹ بال، والی بال، پنگ پونگ، ویٹ لفٹنگ، سوئیمنگ، شطرنج، بیڈ منٹن، ٹینس اور بولنگ شامل ہیں‘۔
’اس کے علاوہ وزارت سپورٹس کے کمپلکس کے علاوہ تمام فٹبال کلبوں میں دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے‘۔
’مقابلوں میں کرکٹ، کراٹے اور سکیٹنگ کے علاوہ دیگر کھیل میں بھی شامل ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی گیمز2023 میں 8 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں‘۔
’مختلف کھیلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والوں میں مجموعی طور پر 250 ملین ریال مالیت کے انعامات تقسیم ہوں گے‘۔