ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے بنگہ دیش کو 87 رنز سے ہرا دیا
ہفتہ 28 اکتوبر 2023 20:25
انڈیا میں جاری آئی سی سی کے کرکٹ ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔
سنیچر کو انڈیا کے شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے دی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 229 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کے 142 رنز بناسکی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے سب سے زیادہ 68 سکور بنا کر نمایاں رہے۔
ویسلے باریسی 41 گیندوں پر 41 رنز بنا کر مصتفیض الرحمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کے لوگان وین بیک 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شارز احمد اور آریان دت کا سکور دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، شریف اسلام، مصتفیض الرحمان اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے 5 رنز بنا کر پال وین میکارین کی گیند پر سکاٹ ایڈورڈز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن میراز 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کے چار کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکارین چار وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔
آریان دت، لوگان وین بیک اور کولِن ایکرمین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور بس ڈی لیڈ نے دو وکٹیں لی۔