تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اسلام آباد میں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے خلاف ’طوفان الاقصیٰ ملین مارچ‘ کے نام سے ریلی کا انعقاد کیا ہے۔
ٹی ایل پی کی ریلی اتوار کی سہہ پہر راولپنڈی کے فیض آباد چوک سے شروع ہو کر اسلام آباد بلیو ایریا میں پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹی ایل پی کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی: سعد رضویNode ID: 678221
-
لبرٹی میں پی ٹی آئی کا احتجاج فلسطین کے حق میں کیوں تبدیل ہوا؟Node ID: 809126
-
فلپائنی باشندے فلسطینی شریک حیات کے بغیر غزہ چھوڑنے کو تیار نہیںNode ID: 809226
تحریک لبیک کے طوفان الاقصیٰ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں شرکا موجود ہیں اور انہوں نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اور بینرز پکڑ رکھے ہیں۔
اس وقت ڈی چوک کے سامنے سٹیج لگا دیا گیا ہے اور ریلی کے شرکا وہاں جمع ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے ریلی کہ وجہ سے شہر کے کئی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ٹریفک الرٹ!
5 نومبر 2023 کو شام 5:15 بجے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے
فلسطین یکجہتی ریلی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ڈائیورشنز ہیں جس کے باعث ٹریفک کا رش ہے :
فیض آباد
فیض آباد ٹریفک کے لیے بالکل صاف ہے۔فیصل ایونیو
فیصل ایونیو ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ریڈ زون:
ایوب چوک،…— Islamabad Police (@ICT_Police) November 5, 2023