Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ: انگلینڈ کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری، تین آؤٹ

دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ ورلڈ کپ سے زیادہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے کے باعث نہایت اہم ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 40ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 24.3 اوورز میں 154 بنا لیے تھے۔
بدھ کو پونے میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں آٹھواں میچ ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ اس ورلڈ کپ میں سات میچ کھیل چکی ہے جس میں انہیں چھ میچوں میں شکست حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ انگلش ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی۔
اسی طرح نیدرلینڈز نے جاری ورلڈ کپ میں سات میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں پانچ میچوں میں شکست اور دو میچوں میں جیت حاصل ہوئی ہے۔
انگلینڈ پہلے ہی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے جبکہ اگر آج نیدرلینڈز کو شکست ہوتی ہے تو ڈَچ ٹیم کا سفر بھی اس ورلڈ کپ میں آفیشل طور پر ختم ہو جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ ورلڈ کپ سے زیادہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے کے باعث نہایت اہم ہے۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
انگلینڈ کی ٹیم میں جونی بیئر سٹو، ڈیوڈ مالان، جو رُوٹ، ہیری بروک، بین سٹوکس، جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ وِلی، عادل رشید اور گَس ایٹکنسن شامل ہیں۔
نیدرلینڈز کی پلیئنگ الیون
نیدرلینڈز کی ٹیم میں ویسلی بریسی، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمینِ، سائی برینڈ اینجل بریکٹ، سکاٹ ایڈرورڈز (کپتان، وکٹ کیپر)، تیجا ندا منُورُو، بس ڈی لیڈے، لوگن وین بِیک، رولوف فین ڈَر مروا، اریان دت اور پاؤل وین مِیکیرین شامل ہیں۔

شیئر: