Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے ایک بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے بین المذاھب ہم آہنگی کے لیے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ابلاغیات کے شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا اور کمیونیکیشنز کے شعبے میں طے شدہ معاہدوں پر عمل درامد کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا، ڈرامہ، سمیت دیگر متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید وسیع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے 12 نومبر کو اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بلانے کا خیر مقدم کیا۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ’بانی رکن کے طور پر پاکستان او آئی سی کے قیام کے مقاصد اور اس کی مزید مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں او آئی سی کے کردار کی تقویت اور اس ضمن میں سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہیں۔‘
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر نے نگراں وزیر اطلاعات کو سعودی عرب کے دورے کی بھی دعوت دی۔

شیئر: