نیویارک ..... ذرائع ابلاغ نے واضح کیا ہے کہ سعودی سرمایہ کار شہزادہ ولید بن طلال اور امریکی سرمایہ کار مل جل کر پلازہ ہوٹل خرید نے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ یہ نیویارک میں سینٹرل پارک کے قریب واقع ہے ۔ دونوں ہندوستانی کمپنی سہارا کے حصص خریدنے کےلئے کوشاں ہیں جس کے مالک سبھراتو رائے ان دنوں اربوں ڈالر کے گھپلوں کے الزام میں قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ شہزادہ ولید اور امریکی سرمایہ کار مذکورہ ہوٹل میں دیگر ہندوستانی سرمایہ کاروں کے حصص حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔ ولید پلازہ ہوٹل کے 50فیصد کے مالک ہیں ۔ ولید کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستانیوں سے ایک نہیں بلکہ 3ہوٹل بیک وقت خریدیں گے ۔