Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المودہ ایسوسی ایشن فار فیملی ڈویلپمنٹ کی چیئرپرسن: شہزادی لولوہ بنت نواف

ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد باشعور، متحد خاندانوں کو فروغ دینا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
شہزادی لولوہ بنت نواف اکتوبر 2020 سے المودہ ایسوسی ایشن فار فیملی ڈویلپمنٹ تنظیم کی چیئرپرسن ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تنظیم پائیدار ترقی کے اقدامات کے ذریعے تعلیم، تربیت، رہنمائی، اصلاحات اور خاندانی بیداری کے لیے وقف ہے۔
شہزادی لولوہ نے ایسوسی ایشن کےعوامی موقف کو بڑھانے، فنڈز کے حصول اور ڈائریکٹرز، اراکین، کمیٹیوں اور عملے کی کارکردگی کی نگرانی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد باشعور، متحد خاندانوں کو فروغ دینا ہے جو چیلنجوں سے نمٹنے اور خاندانی استحکام میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہوں۔
شہزادی لولوہ نے 2020 سے بیک وقت شامل فوڈ کمپنی میں مارکیٹنگ اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کی نائب صدر کے طور پر کام کیا ہے۔
مارکیٹنگ ٹیم کا نظم و نسق، سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون اور مشروبات کے سپلائرز اور ایگریگیٹرز کے ساتھ شراکت کی نگراں بھی رہی ہیں۔
شہزادی لولوہ  نے 2016 میں واشنگٹن ڈی سی میں سعودی سفارت خانے میں اقتصادی مشیر کے طور پر امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور کاروباری معاملات میں رابطے بڑھانے کے  لیے کئی پروگراموں میں امریکی چیمبر آف کامرس کے ساتھ تعاون کیا۔

ایسوسی ایشن چیلنجوں سے نمٹنے اور خاندانی استحکام میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ فوٹو ایکس

سعودی مارکیٹ اور اقتصادی معاملات میں وژن 2030 سے ​​متعلق تقریبات میں بھرپور حصہ لیا۔
قبل ازیں 2010 سے 2015 تک وہ  SABB میں سینیئر ریلیشن شپ مینیجر تھیں جہاں انہوں نے اعلیٰ مالیت کے کلائنٹس کا پورٹ فولیو بنانے پر توجہ دی۔
ان کی دیگر ذمہ داریوں میں سرمایہ کاری کے مشورے، دولت کا انتظام، کریڈٹ اور سہولیات کی درخواستیں اور روزمرہ کا لین دین شامل تھا۔
2006 اور 2009 کے درمیان انہوں نے HSBC سعودی عربیہ لمیٹڈ میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز آفیسر اور بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر کے طور پر کام انجام دیا۔

شہزادی نے واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں خدمات انجام دی ہیں۔ فوٹو ایکس

شہزادی لولوہ نے 2005 میں ڈاؤ جونز اور روئٹرز کمپنی میں پبلک ریلیشنز انٹرن کے طور پر پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔
اپنے تعلیمی کیرئیر میں شہزادی لولوہ نے امریکی ریاست میساچوسٹس کے بابسن کالج سے مارکیٹنگ اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ساتھ بزنس مینجمنٹ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
اس وقت امریکہ میں بوسٹن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔
 

شیئر: