سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاسپورٹ حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب آنے والے ایک مسافر کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایک پاکستانی شہری کسی اور کے پاسپورٹ پر سفر کررہا تھا۔ جعلسازی پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام اس سے قبل ایسے کئی مسافروں کو حراست میں لے چکے ہیں جنہوں نے مملکت آمد یا روانگی کے غیر قانونی طریقہ کار اختیار کیا تھا۔