Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی ایئرپورٹس پر ایک ماہ میں 6.8 ملین افراد کو سفری سہولت

اس سال  نومبر میں امارات کا سفر کرنے والوں میں انڈیا سرفہرست رہا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس استعمال کرنے والی فضائی کمپنیوں نے نومبر 2023 کے دوران 6.8 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی۔ آمد و رفت کےلیے 13.6 ملین نشستیں استعمال کی گئیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق کورونا وبا سے قبل 2019 کے نومبرمیں 6.3 ملین نشستیں استعمال کی گئی تھیں۔ شرح نمو 8 فیصد تھی۔ 
فضائی کمپنیوں اور ایئرپورٹس کا ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے او اے جی نے کہا کہ’ مشرق وسطی میں شیڈولڈ نشستوں میں سے امارات کا حصہ 33 فیصد ہے‘۔ 
او اے جی کا کہنا ہے’ امارات زبردست شرح نمو ریکارڈ کرنے والی بڑی مارکیٹ بن گیا ہے‘۔ 
  نومبر میں امارات کا سفر کرنے والوں میں انڈیا سرفہرست رہا۔ استعمال کی جانے والی فضائی نشستوں کی تعداد 1.9 ملین ریکارڈ کی گئی۔
یہ نومبر 2019 میں وبا سے قبل کے ریکارڈ کو عبور کر گئی ہے۔ 9.3 فیصد شرح نمو ہے۔ دوسرے نمبر پر 1.2 ملین نشستوں کے ساتھ سعودی عرب ہے۔ 
 محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے’ 2022 کے مقابلے میں سال رواں کے شروع سے امارات نے غیرمعمولی شرح نمو ریکارڈ کرائی ہے‘۔
’اماراتی ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کی تعداد ابتدائی 8 ماہ کے دوران 86.9 ملین تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد 62.34 ملین تھی۔ شرح نمو 39 فیصد سے زیادہ رہی‘۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے توقع ظاہر کی کہ ’اماراتی ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کی مجموعی تعداد سال رواں کے آخر تک 130 ملین کی حد عبور کرسکتی ہے‘۔

شیئر: