Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیاں سمیت ٹرالر لوٹنے والا مسلح گروہ گرفتار

ریاض.... پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمتی گاڑیاں لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان میں 2 سعودی اور ایک ایتھوپی شامل ہے ۔ ریاض پولیس کی جانب سے اردو نیوز کو جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں منتقل کرنے والے ٹرالر کے ڈرائیور نے علاقہ تھانے میں رپورٹ درج کروائی کہ چند مسلح افراد نے اس کا ٹرالر رکوایا اور اسلحہ دکھا کر اسے اترنے کا کہا جب وہ نیچے اترا تو انہو ںنے ٹرالر جس پر 4 قیمتی نئی گاڑیاں لوڈ تھیں جنہیں لیکر وہ شوروم جارہا تھا لے کر فرار ہو گئے ۔ مدعی نے ٹرالر کا نمبر اور اسکے بارے میں دیگرتفصیلات سے پولیس کو مطلع کر دیا ۔ وقوعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر ان علاقوں کی ناکہ بندی کی جہاں ملزمان کی موجودگی کا امکان تھا ۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے اہلکاروں نے شہر کے مغربی علاقے کے ایک ریسٹ ہاﺅس میں لوٹے جانے والے ٹرالر کو تلاش کر لیا جسے ملزمان نے اپنی دانست میں درختوں کے جھنڈ میں چھپا دیا تھا ۔ ملزمان نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے انتہائی منظم کارروائی کرتے ہوئے انکے فرار کی تمام راہیں بند کر دی تھی۔ ٹرالر پر نئی گاڑیاں لوڈ تھیں ۔ گرفتار ملزمان نے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

شیئر: