Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی عوامی مارکیٹیں قائم کرنے کے لیے تین شرائط ہیں؟ 

وزارت کا کہنا ہے  نئی عوامی مارکیٹ موجودہ مارکیٹ سے بہتر ہونی چاہیے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے مملکت کے شہروں اور کمشنریوں میں نئی عوامی مارکیٹیں قائم کرنے کے لیے  تین شرائط مقرر کی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت کا کہنا ہے  نئی عوامی مارکیٹ موجودہ مارکیٹ سے بہتر ہونی چاہیے۔ علاقے کی آبادی میں موجود مارکیٹوں کی تعداد سے مطابقت رکھتی ہو۔
ایک شرط یہ بھی ہے کہ پہلے سے موجود مارکیٹیں مقامی باشندوں کی ضروریات احسن طریقے سے پوری نہ کررہی ہوں۔ 
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ نئی بکرا منڈی کے قیام کےلیے ضروری ہے کہ وہ  آبادی سے باہر ہو اور مقررہ معیار پورے کرے۔
نئی بکرا منڈی کے قیام کی درخواست دیتے وقت مجوزہ جگہ کی فضائی تصویر منسلک کی جائے۔
  علاوہ ازیں قریب ترین مارکیٹ کی فضائی تصویر بھی دی کی جائے اور ساتھ ہی نئی مارکیٹ کے قیام کا جواز بھی بیان کیا جائے۔ 

شیئر: