Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے کے لیے جدید دور کی ڈائٹس اور طریقے کون سے ہیں؟

کیٹو 2.0 روایتی کیٹو جینک ڈائٹ پر مبنی ڈائٹ ہے (فوٹو: فری پِک)
وزن کم کرنے اور موٹاپے کو شکست دینے کے لیے جہاں ورزش کرنا بہت ضروری ہے وہیں ڈائٹ کرنا بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ کرنے کا ہرگز مطلب خود کو بھوکا رکھنا یا بہت ہی کم کھانا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد صحت مند اور افادیت سے بھرپور کھانے کھانا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ڈائٹیشن ودھی چاؤلہ نے وزن کم کرنے کے لیے جدید دور کی ڈائٹس اور نت نئے طریقے بتائے ہیں جو کے 2023 میں عوام میں کافی مقبول رہے ہیں جن سے نہ صرف وزن کم ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صحت بھی بہتر ہوئی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لیے جدید دور کی ڈائٹس اور طریقے کون سے ہیں۔
انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ
اٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کا مطلب ایک مقررہ وقت تک کھانے سے رک جانا اور پھر اُس کے بعد کھانا پینا ہے۔ اس سے مراد بالکل ایسے ہی ہے جیسے رمضان کے مہینے میں روزہ رکھا جاتا ہے۔
انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ سے لوگ مخصوص اوقات پر کھانا کھا کر اپنے میٹابولزم کو صحت مند پاتے ہیں اور اس سے وزن کم کرنے کے لیے بھی بھرپور معاونت حاصل کرتے ہیں۔ اس سے کوئی بھی فرد مخصوص وقت کے لیے اپنی مرضی کا کھانا کھا سکتا ہے۔
پلانٹ بیسڈ ڈائٹ
پلانٹ بیسڈ ڈائٹ کا مطلب ایسی ڈائٹ ہے جس میں گوشت یا ڈیری پراڈکٹ کی بجائے پھل، سبزیاں، دانے اور بیج وغیرہ کو کھایا جاتا ہے۔
پلانٹ بیسڈ ڈائٹ سے صحت کو بھرپور فوائد حاصل ہوتے ہیں جس سے دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور مخصوص قسم کے کینسر کو ٹالا جا سکتا ہے۔ اس طرح اس ڈائٹ میں فائبر، وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
کیٹو 2.0
کیٹو 2.0 روایتی کیٹو جینک ڈائٹ پر مبنی ڈائٹ ہے جس کے فارمولے سے فیٹ، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس پر مبنی صحت مند اور متوازن ڈائٹ فراہم ہوتی ہے۔
 

ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی وزن میں بڑی تیزی سے کمی آتی ہے (فوٹو: فری پک)

مائنڈ فل ایٹنگ
مائنڈ فل ایٹنگ کا مطلب ہے کہ ہم جو بھی کھا رہے ہوں وہ توجہ سے کھائیں اور لطف اندوز ہو کر کھائیں۔
اس طریقے سے آُپ کھانا کھاتے وقت پرسکون محسوس کرتے ہیں اور ہر نوالے کو مزہ لے کر کھاتے ہیں۔
جب آپ کھانا توجہ سے کھاتے ہیں تو آپ اُس کی غذائیت کی مقدار کو دیکھتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔
غذائیت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال
ڈائٹ کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی وزن میں بڑی تیزی سے کمی آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے موبائل ایپلی کیشنز اور بازو پر پہننے والی ڈیوائسس کے استعمال سے دورِ حاضر کی نوجوان نسل غذائیت پر نظر رکھتی ہے۔
اس طریقے سے فٹنس حاصل کرنے پر توجہ رکھی جا سکتی ہے اور وزن کو اچھے طریقے سے کم کیا جا سکتا ہے۔
 فلیگزیٹیرین لائف سٹائل
فلیگزیٹیرین لائف سٹائل سے مراد ایسی ڈائٹ ہے جو میں زیادہ تر سبزیاں اور پھل کھانے کے ساتھ  کبھی کبھار گوشت اور ڈیری پراڈکٹ کو بھی کھایا جائے۔

شیئر: