’کھلی ہوا اور اونٹی کا دودھ‘، معمر سعودی شہری کی صحت کا راز
اونٹی کا دودھ اور شہد کا استعمال روز مرہ کا معمول ہے(فوٹو ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں مقیم 80 سالہ سعودی شہری کا کہنا ہے کہ ’میری صحت کا راز کھلی ہوا اوراونٹی کا دودھ پینا ہے۔‘
مزمز نیوز کے مطابق معمر شہری کے والدین بھی حیات ہیں۔ والد کی عمر اس وقت 132 برس کے قریب ہے جبکہ دیگر بھائی بہن بھی انتہائی سادہ اصولوں پر زندگی گزار رہے ہیں۔
ایک سوال پرمعمر شہری نے بتایا کہ وہ فاسٹ فوڈ اورہوٹلوں کے کھانوں سے مکمل طورپر اجتناب کرتے ہیں جبکہ کسی قسم کی مصنوعی خوراک بھی ان کے گھر میں نہیں لائی جاتی۔
کھلی ہوا میں پیدل چلنا او اونٹی کا دودھ، شہد اور دیسی گھی کا استعمال روز مرہ کا معمول ہے۔ معمر شہری کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والدین اورگھر کے کسی فرد کو نہ تو شوگر ہے اور نہ ہی وہ بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
اپنے وڈیو پیغام میں معمر شہری نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ فاسٹ فوڈ اور سافٹ ڈرنکس سے اجتناب کریں تاکہ صحت مندانہ زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔