Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں ’ساھر سسٹم‘ میں خلل ڈالنے پر دو شہری گرفتار

خلاف ورزی پر دو سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ (فوٹو امن عامہ ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں مکہ ریجن کی پولیس نے ٹریفک کی خودکار نگرانی کرنے والے کیمرے (ساھر) کی مانیٹرنگ میں رکاوٹ پیدا کرنے پر دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کا نوٹس لیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری ہائی وے پر ’ساھر‘ کے  سامنے کھڑے ہوکر ویڈیو بنا رہا ہے اور وہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو تیز رفتاری سے جانے کا اشارہ بھی دے رہا ہے۔
ایک دوسرے شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ سعودی شہری اور اس کے ساتھی کو نشاندہی کے بعد حراست میں لیا گیا۔ دونوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ  اور سیکیورٹی فورس نے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
یاد رہے سعودی عربں میں شاہراہوں پر ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے ’ساھر سسٹم‘ نصب ہے۔ جان بوجھ کر اسے نقصان پہنچانےیا اس سسٹم میں خلل ڈالنے کی کوشش پرسزا ہے۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے اس طرح کی خلاف ورزی پر کم از کم 2 سال قید اور کم از کم ایک لاکھ تک جرمانے کی سزا ہے یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی ہوسکتی ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: