Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سگریٹ کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تمباکو مصنوعات پر 100 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں مختلف برانڈ کی سگریٹ کے نرخوں میں فی پیکٹ ایک ریال اضافہ کیا گیا ہے۔ 
اخبار24 نے ریاض شہر میں ایک سروے کیا جس کے مطابق بعض برانڈ جن میں ویسٹ، مونٹی کارلو، ویسٹرن، گولڈ کوسٹ شامل ہیں کے فی پیکٹ کی قیمت میں ایک ریال اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈوویڈو برانڈ کی قیمت ایک ماہ قبل بڑھائی گئی تھی۔ 
 ایک ڈسٹریبوٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ ’پانچ برانڈ کی سگریٹ کی قیمتوں میں فی پیکٹ ایک ریال اضافہ کیا گیا ہے، دیگر برانڈ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے‘۔
’معروف سگریٹ مارلبورو کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا‘۔ 
واضح رہے مارچ 2016 سے سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات میں خلیجی ممالک میں مشترکہ طورپر فی پیکٹ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں دو ریال اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد فی پیکٹ پر دو کے بجائے چار ریال کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔ 
بعدازاں 19 مئی 2019 میں ادارہ ٹیکس و زکوۃ کی جانب سے بھی تمباکو مصنوعات پر ٹیکس کی مد میں نظرثانی کرتے ہوئے 100 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس کے بعد سگریٹ اور تمباکو کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا تھا۔

شیئر: