Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرے گا

سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کریں گے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب  ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرے گا جو 15 سے 19 جنوری تک جاری رہے گا۔ وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کریں گے۔ 
ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد امریکہ میں متعین سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ماحولیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر شامل ہیں۔
وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ، وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف اور وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ 
سعودی وفد ڈیوس فورم میں شرکت کے دوران حالیہ اہم ترین چیلنجوں اور بین  الاقوامی تعاون کے استحکام کے ذریعے انہیں حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔
علاوہ ازیں اقتصادی تعاون کے فروغ وسائل میں پائیداری لانے اور ٹیکنالوجی حل اور اختراعات سے استفادے کی ضرورت کو نمایاں کرے گا۔ 
سعودی وفد نئی ٹیکنالوجی سے ابھرنے والے مواقع دریافت کرنے اور عالمی سماج میں فیصلوں اور پالییسیوں کی تشکیل میں اس کے اثرات دریافت کرنے پر زور دے گا۔  

شیئر: