سعودی وفد اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس پہنچ گیا
’ڈیوس انٹرنیشنل اکنامک فورم آج سے 20 جنوری تک منعقد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی وفد انٹرنیشنل اکنامک فورس میں شرکت کے لیے ڈیوس پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈیوس انٹرنیشنل اکنامک فورم آج سے 20 جنوری تک منعقد ہوگا۔
سعودی وفد میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیر مملکت برائے خارجی امور عادل الجبیر، وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر اتصالات انجینئر عبد اللہ السواحہ، وزیر صنعت بندر الخریف، وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم اور دیگر شامل ہیں۔
سعودی وفد فورم میں سرمایہ کاری، تجارتی تبادلہ اور سپلائی چین کی اہمیت پر بات چیت کرے گا۔