Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما ہلاک

موٹرسائیکل سواروں نے پی ٹی آئی رہنما شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ (فوٹو: پولیس)
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور معروف کاروباری شخصیت دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
جمعرات کو ایک بیان میں مقامی پولیس نے کہا ہے کہ صوابی اڈہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
10 جنوری کو شمالی وزیرستان کے علاقے تپی میں فائرنگ سے آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملک کلیم اللہ پی کے 104 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔
تپی کے علاقے میں چند روز قبل سابق رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ پر بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔
اُدھر 10 جنوری کو ہی بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار سابق سینیٹر محمد اسلم بلیدی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق اسلم بلیدی پر فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز تربت میں پیش آیا۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ’فائرنگ کی وجہ بظاہر پُرانی دشمنی لگ رہی ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

شیئر: