Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی امداد کے لیے پانچواں بحری جہاز مصر پہنچ گیا

’پانچویں سعودی بحری جہاز میں 500 ٹن امدادی سامان موجود ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی طرف سے غزہ کی امداد کے لیے پانچواں بحری جہاز مصر کے پورٹ سعید پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحری جہاز میں 500 ٹن امدادی سامان موجود ہے جس میں غذائی مواد کے علاوہ ، سلیپنگ پیگز، کمبل، ادویہ اور آکسیجن کے 300 سلینڈر موجود ہیں۔
جدہ کے اسلامی بندرگاہ سے روانہ ہونے والا پانچواں بحری جہاز غزہ میں فلسطینیوں کی فضائی اور بحری امداد کا حصہ ہے جس میں کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت سعودی و غیر ملکی حصہ ڈال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں غزہ کی امداد کے لیے عوامی عطیات مہم بھی جاری ہے۔

شیئر: