Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے زرعی فارم ’گوہ ریزرو‘ میں تبدیل کردیا

 جنگلی حیاتیات کی اافزائش کے قومی مرکز سے تعاون کیا جا رہا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں ایک شہری نے اپنا زرعی فارم ’گوہ ریزرو‘ میں تبدیل کردیا۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری نواف الرحیمی نے بتایا ’ بچپن سے گوہ پسند ہیں۔ اس کے شکار پر پابندی سے قبل اپنے والد کے ہمراہ جنگل میں اس کا شکار کرتے تھے۔‘ 
’جب  بڑا ہوا اور محسوس کیا کہ گوہ کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے بلکہ اس کی نسل نایاب ہورہی ہے تو گوہ کی افزائش کا فیصلہ کیا۔‘ 
نواف الرحیمی نے کہا کہ ’میرامشاہدہ ہے کہ گوہ انسانوں سے خوف نہیں کھاتیں۔ القصیم کے زرعی فارم میں ایک جگہ گوہ کے لیے مختص کی ہے۔ وہاں موجود گوہ  مانوس ہوگئیں رفتہ رفتہ ان کی تعداد بڑھنے لگی۔‘ 
سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ’بڑی گوہ بھوک لگنے پر چھوٹی گوہ کو کھا لیتی ہے۔ اسی لیے گوہ کے بچوں کو جنم لینے کے 24 گھنٹے کے اندر فارم سے محفوظ جگہ منتقل کیا جاتا ہے اور ایک سال بعد انہیں محفوظ  قومی جنگل کے حوالے کردیتے ہیں۔‘ 
نواف الرحیمی نے بتایا کہ’ جنگلی حیاتیات کی اافزائش کے قومی مرکز سے تعاون کررہا ہے۔ اگست اور ستمبر میں گو کی افزائش بڑھتی ہے اور یہ 1500 تک پہپنچ جاتی ہے۔‘ 
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ’اس سال  فارم میں موجود گوہ کی افزائش چار سے پانچ ہزار تک ہوجائے گی۔‘

شیئر: