سعودی عرب میں صحت عامہ کے ادارے ’وقایہ‘ نے کہا ہے کہ ’تمام افراد پرہجوم مقامات پر ماسک ضرور استعمال کریں۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وقایہ نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا رش والے مقامات پر ماسک کے استعمال سے نہ صرف خود بیماری سے محفوظ رہیں گے بلکہ دیگر افراد بھی تنفس کے مرض سے بچیں گے۔‘
یاد رہے کہ 2019 کے دوران کورونا وبا پھیلنے پرعالمی صحت اداروں کی طرف سے رش والے مقامات پر ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیا گیا تھا۔
قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا تھا کہ ڈیولپ کورونا ویکسین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی درجہ بندی کے مطابق حاملہ خواتین، 50 برس سے زیادہ عمر کے مرد وخواتین، طبی اداروں میں کام کرنے والا وہ عملہ جن کا تعلق براہ راست مریضوں سے رہتا ہے۔