Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ متاثرین کے لیے سعودی عرب سے چھٹا بحری جہاز روانہ

بحری جہاز کے ذریعے 682 ٹن سے زائد امدادی سامان ارسال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ سلمان مرکز کے تحت جدہ کی بندرگاہ سے چھٹا بحری جہاز مصر کی ’سعید بندرگاہ ‘ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق روانہ ہونے والے چھٹے بحری جہاز میں 682 ٹن امدادی سامان ارسال کیا گیا ہے جس میں اشیائے خورونوش کے علاوہ موسم سرما میں استعمال ہونے والے کپڑے اور پینے کے پانی کی 20 لاکھ بوتلیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے فضائی اورسمندری راستے سے امدادی مہم کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں  مصری ہلال الاحمر کے تعاون سے امدادی سامان غزہ کے متاثرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
مملکت سے بھیجے جانے والے امدادی سامان کو مصر کے سرحدی علاقے میں ہلال الاحمر کے گوداموں میں اسٹور کیا جاتا ہے بعدازاں وہاں سے غزہ متاثرین میں تقسیم کرنے کے لیے روانہ کیا جاتا ہے۔

شیئر: