دبئی میں انٹرنیشنل عربین ہارس شو 22 سے 24 مارچ تک ہوگا
دبئی میں انٹرنیشنل عربین ہارس شو 22 سے 24 مارچ تک ہوگا
پیر 22 جنوری 2024 17:54
مقابلوں میں 25 سے زائد ممالک کے 300 گھوڑے شامل ہوں گے۔ فائل فوٹو عرب نیوز
دبئی انٹرنیشنل عربین ہارس چیمپیئن شپ 2024 کے شو میں 40 لاکھ ڈالر کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پروگرام کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ 21 واں ایڈیشن دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایگزیبیشن سینٹر میں 22 سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا۔
یہ ہارس شو دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد مقابلہ ہے جس میں 25 سے زائد ممالک کے 300 گھوڑے شامل شریک ہوں گے۔
دبئی میں انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر کے زبیل ہال نمبر چار، پانچ اور چھ میں چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس ہارس شو کے 10 ججز اور دو ریزرو ججوں کا انتخاب 18 تجربہ کار عہدیداروں کے ایک پول سے ریفل ڈرا کے ذریعے کیا گیا ہے۔
ہارس شو کے ججز میں اٹلی سے گیانمارکو آرگانو اور کرسٹیان موشینی، جرمنی سے نکولس جنگ اور کلاڈیا ڈیریئس، فرانس سے ایرک گیئر، بیلجیئم سے کرسٹین جمار، سوئٹزرلینڈ سے ریناٹا شیبلر، مصر سے علی محمد الشراوی، بحرین سے الیاس ابراہیم فراج اور امریکہ سے جو پولو شامل ہیں۔
ریزرو ججوں میں ڈنمارک سے ماریانے ٹینگسٹڈ اور سوئٹزرلینڈ سے ارس ایسچباکر ہیں۔
شو میں شامل ہونے والے گھوڑوں کے مالکان کی رجسٹریشن رواں ماہ کے آخر میں شروع کی جائے گی۔