الخبر میں مکان میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ لگی ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ الخبر میں واقع ایک مکان میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ لگی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
’گیس لیک ہونے کی صورت میں یا شارٹ سرکٹ ہونے پر گھر کی بجلی بند کردی جائے اور کھڑکیاں کھول دی جائیں‘۔
’گھروں میں آگ بجھانے کے لیے سلینڈر اور دھویں کی خبر دینے والے آلات نصب کئے جائیں‘۔