سائیبریا اور قطب شمالی سے سرد لہر آنے کی توقع
’وسیع رقبہ متاثر ہوگا جبکہ جدہ سمیت مغربی علاقے میں بھی موسم سردی مائل ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات عبد اللہ العصیمی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سائیبریا اور قطب شمالی سے سرد لہر آنے کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرد لہر سے سعودی عرب وسیع رقبہ متاثر ہوگا جبکہ جدہ اور مکہ مکرمہ سمیت مغربی علاقے میں بھی موسم سردی مائل ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں معمول سے زیادہ سردی ہوگی‘۔
’شمالی علاقے خصوصی طور پر جبکہ وسطی اور مشرقی علاقے بھی زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں‘۔