مدینہ منورہ میں 97.9 ملین کلو گرام کھجوروں کی پیداوار
’مدینہ منورہ کھجوروں کی پیدوار کی مالیت 94 کروڑ 85 لاکھ ریال ہے‘ (فائل فوٹو: واس)
مدینہ منورہ میں گذشتہ سال 97.9 ملین کلوگرام کھجور کی پیداوار ہوئی جس کی مجموعی مالیت 94 کروڑ 85 لاکھ 10913 ریال ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ کے 26 ہزار باغات سے 28 سے زیادہ اقسام کی کھجوروں کی پیداوار ہوئی ہے۔
وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ عجوہ کی پیداوار ہوئی ہے جو 20.7 ملین کلو سے زیادہ ہے۔‘
’دوسرے نمبر پر صفاوی کھجور کی پیدوار ہوئی ہے جس کا حجم 55 لاکھ کلو سے زیادہ رہا۔‘
’اسی طرح صقعی اور برنی کا مجموعی حجم 6.3 ملین کلوگرام جبکہ برحی، مبروم، مجدول اور عنبر کھجوروں کی پیداوار 6.2 ملین کلو گرام رہی۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’کھجوروں کے تمام باغات کی 24 گھنٹے نگرانی ہوتی ہے جبکہ ماہرین کی ٹیمیں کھجوروں کے معیار کا جائزہ لیتے ہیں۔‘