پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
جمعے کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شعیب ملک نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بی پی ایل کی ٹیم فارچیونز باریشال کے مالک میزان الرحمان کا بیان شیئر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شعیب ملک ٹی20 میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشین کھلاڑی
Node ID: 829316
-
پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر شعیب بشیر کو انڈیا کا ویزہ مل گیا
Node ID: 830396
-
’ون اینڈ اونلی پاگل‘ انگلش کرکٹر سیم بلنگز کی حارث رؤف سے ملاقات
Node ID: 830791
فارچیونز باریشال کے مالک نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، انہیں شعیب ملک سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
میزان الرحمان کا کہنا تھا ’شعیب ملک کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد انہیں آج میڈیا سے بہت فون کالز آئیں، میں نے کسی کو کوئی خبر نہیں دی اور نہ ہی شعیب سے کوئی بات کی ہے۔ گیم میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، شعیب اچھے کرکٹر ہیں اور انہوں نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔‘
Official statement ;
I would like to address and dismiss the recent rumors circulating about my playing position with Fortune Barishal. I had a thorough discussion with our captain, Tamim Iqbal, and we mutually planned the way forward. I had to leave Bangladesh for a… pic.twitter.com/kmPqPt1nxv— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) January 26, 2024