Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد  سے امریکی وزیرخارجہ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم ترین امور بھی زیر بحث آئے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن  نے ریاض میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اس موقع پر ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور مشترکہ تعاون کے امکانات کا جائزہ اورعلاقائی و عالمی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکہ میں تعینات سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔

شیئر: