یوگا مشقیں روزمرہ خوشیوں میں اضافہ کا سبب ہیں، سعودی یوگا انسٹرکٹر
یوگا مشقیں روزمرہ خوشیوں میں اضافہ کا سبب ہیں، سعودی یوگا انسٹرکٹر
ہفتہ 10 فروری 2024 21:38
یہ ورزشیں کمیونٹی کے لیے روزمرہ کی اہم ضرورت بنتی جا رہی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی سرٹیفائیڈ یوگا انسٹرکٹر لنا ناظر مقامی کمیونٹی کی خواتین کو اس مشق کے جسمانی اور ذہنی فوائد کے ساتھ مکمل صلاحیتیں ابھارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق لنا ناظر کا یوگا سے تعارف ان کی والدہ نے کرایا ، وہ انہیں یوگا کرتے دیکھ کر بڑی ہوئیں اور اس سادہ مگر خوبصورت ورزش کی جانب راغب ہوئیں۔
بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لنا نے بتایا کہ کینیڈا میں نوعمری کے دوران وہ ڈی وی ڈی پلیئر پر یوگا مشقیں دیکھتی تھیں۔
یوگا کی ابتدائی مشقوں سے لے کر سرٹیفائیڈ انسٹرکٹر بننے تک 33 سالہ سفر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ماں کا شکریہ جب انہوں نے میرے بچپن میں اس ورزش کا تعارف کرایا۔
یوگا کی مشقیں میری روزمرہ خوشیوں میں اضافہ کا سبب ہیں جو مجھے زندگی کے ہر موڑ پر پرسکون اور پرامن رکھتی ہیں۔
شروع میں یہ میرے لیے محض ورزش تھی مگر اب یوگا اور میرا سفر زندگی بھر کی مشق کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ یوگا کے لیے مجھےامریکہ، برطانیہ اور یورپ میں مختلف کلاسز لینے کا اتفاق ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ یوگا صرف جسمانی مشق ہی نہیں تھی بلکہ یہ دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
یوگا کلاس کے بعد مجھے گہرے ذہنی سکون اور تندرستی کا بھی تجربہ ہوا ہے جب یوگا میرے دماغ کو پرسکون کرنے اور خیالات کو یکجا کرنے میں موثر ثابت ہوا۔
یوگا انسٹرکٹر لنا ناظر کی زندگی کے سفر میں اہم موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے مملکت میں اپنی کمیونٹی کے ساتھ منفرد مشقیں شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ ایسا فیصلہ تھا جو آسان نہیں تھا لیکن اس فن کے ساتھ گہرا تعلق تھا جو کمیونٹی کے ساتھ خوشیاں بانٹنے میں جڑا ہوا تھا۔
لنا ناظر نے بتایا کہ گذشتہ سال کراما یوگا سنٹر قائم کرنے سے قبل میں نے سات سال تک ہوم سٹوڈیو سے یوگا کی مشقوں کا آغاز کیا۔
اس وقت یہاں یہ ورزش مقبول نہیں تھی لیکن ذاتی محنت اور لگن کے ساتھ میرا یہ سفر مقامی طور پر فائدہ مند ثابت ہوا۔
کراما یوگا سنٹر نہ صرف جسمانی مشقوں کے ساتھ صلاحیتوں کو ابھارتا ہے بلکہ ذہنی سکون کا بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں صرف انسٹرکٹر نہیں بلکہ یوگا کی شوقین طالبہ ہوں اور اسے اپنی زندگی کے ہر پہلو میں ساتھ رکھتی ہوں۔
وہ یوگا کے ایسے مستقبل کا تصور کرتی ہیں جہاں وہ یوگا سے اپنی کمیونٹی کے افراد کی صلاحیتوں میں تبدیلی کی طاقت کو وسیع طور پر بانٹ سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراما یوگا سنٹر آنے والوں کو اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ جڑے رہنے اور اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔
مملکت میں یوگا کی علمبردار نے بتایا کہ اس سنٹر کا مقصد کمیونٹی کی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بااختیار بنانا اور یوگا کے ذریعے اپنی صحت اور تندرستی کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
سعودی عرب میں صحت اور تندرستی کا منظرعروج پر ہے اور آخر میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ یوگا کمیونٹی کے بہت سے افراد کے لیے روزمرہ کی اہم ضرورت بنتا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں