Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : سونے کے نرخوں میں کمی، خریداری میں غیرمعمولی اضافہ

ایک ہفتے میں 3.25 سے 3.75 درہم تک کی کمی ہوئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سونے  اور جیولری کی قیمتوں میں کمی کے بعد خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 
الامارات الیوم اخبارکے مطابق سونے کی مارکیٹ کے ذمہ داروں کا کہا کہ زیورات اور سونے کے سکوں کے علاوہ سبیکہ کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دبئی اور شارجہ کی مارکیٹ  میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں 3.25 سے 3.75 درہم کی کمی واقع ہوئی تھی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد 24 قیراط  ایک گرام سونے کی قیمت 3.75 درہم کم ہوکر 245.25 ہوگئی۔ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت  227 درہم ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 21 قیراط ایک گرام کی قیمت میں 3.25 درہم کی کمی ہوئی ۔ 18 قیراط ایک گرام کی قیمت بھی سوا 3 درہم کم ہوکر 188.25 درہم ہوگئی ہے۔
ایک جیولری شاپ کے مینجر کا کہنا تھا کہ خریداری میں اضافہ کا رجحان جاری رہنے کے امکانات ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: