پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آغاز لاہور سے ہو گیا ہے۔
سنیچر کو پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کئی پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں نتاشہ بیگ، عارف لوہار، نوری بینڈ، علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنے سُروں کا جادو بکھیرا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان سُپر لیگ: وہ کھلاڑی جن پر سب کی نظریں جمی ہیںNode ID: 837241
قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں جدید اور رنگا رنگ لیزر شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے پورا سٹیڈیم رنگا رنگ روشنیوں سے چمک اٹھا۔
افتتاحی تقریب کے آخر میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوا۔
پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب سے جہاں سٹیڈیم میں موجود تماشائی خوب لطف اندوز ہوئے وہیں سوشل میڈیا پر اس بارے میں صارفین کی جانب سے خیالات کا بھی اظہار کیا گیا۔
A dazzling laser show sets alight the #HBLPSL9 opening ceremony #KhulKeKhel pic.twitter.com/7At9FrGHym
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2024
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جہاں کچھ صارفین افتتاحی تقریب کی تعریف کرتے دکھائی دیے وہیں چند نے اس پر تنقید بھی کی۔
سوشل میڈیا صارف اقصیٰ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’افتتاحی تقریب کا آغاز کرنے کا کیا شاندار طریقہ ہے۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہت شاندار لگ رہا ہے۔‘

ٹوئٹر ہینڈل صارف حمزہ تقویم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب تو بالکل واؤ ہے۔‘

کرکٹ فین بیلا نثار اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’افتتاحی تقریب کے نام پر نہایت بھونڈے پن کو دیکھنے کے لیے تیار رہیں۔‘

ٹوئٹر ہینڈل بابا فُوکا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ہو رہی ہے لیکن ٹائم لائن پر صرف سیاست ہی چل رہی ہے۔‘
