Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی ایمبولینس سے 35 منٹ میں زخمی کی  ہسپتال منتقلی

ہلال الاحمر کے فضائی یونٹ سے کافی سہولت ہوئی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ہلال الاحمر کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے حادثے کے زخمی کو 35 منٹ میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کے گراونڈ یونٹ نے فضائی ایمبولینس طلب کرلی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق الجوف ریجن کے ہلال الاحمر کے کنٹرول روم کو ٹریفک حادثے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جس پر گراونڈ یونٹس فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
ہلال الاحمر کے اہلکاروں نے حادثے کے زخمیوں کا معائنہ کیا جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ہی ایئرایمبولینس طلب کرلی گئی تاکہ زخمی ہو بلا کسی تاخیر کے ہسپتال منتقل کیا جاسکے۔
ایئرایمبولینس یونٹ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چوتھے شخص کو 35 منٹ کے اندر جائے حادثہ سے سکاکا کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واصح رہے ہلال الاحمر کی جانب سے فضائی ایمبولینس سروس کی سہولت سے لوگوں کو کافی فائدہ ہورہا ہے۔ زخمیوں یا مریضوں کی بروقت منتقلی کے علاوہ بیرون مملکت سے بھی مریضوں کو سعودی عرب لانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

شیئر: